ابنا: بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ جمعیت عمل اسلامی کے جنرل سیکرٹری رضوان الموسوی نے بتایا کہ اس جماعت کے رہنما ہشام الصباغ کو گذشتہ روز بحرین کی سیکورٹی فورسز نے ان کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ رضوان الموسوی نے کہا الصباغ کی گرفتاری بحرین کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کو بتانا چاہئے کہ الصباغ کو کہاں رکھا گیا ہے تاکہ ان کا وکیل اور ان کے خاندان کے افراد ان سے رابطہ کر سکیں۔
.......
/169